Latest Updates
TO BUY “ ANY BOOKS” PLEASE CONTACT PUBLISHER

Home/ افضل حسینؒ ٹرسٹ

چیئرمین نجمہ اینڈ افضل حسین ٹرسٹ کی میز سے

الحمدللہ ، نجمہ اینڈ افضل حسینؒ ٹرسٹ ، نئی دہلی کا قیام آج سے ٹھیک ایک سال پہلے ۲۰؍مئی ۲۰۱۴ء مطابق ۲۰؍رجب ۱۴۳۵ھ کو عمل میں آیا تھا۔ یہ ٹرسٹ افضل حسینؒ صاحب مرحوم سابق قیم جماعت اسلامی ہند، اور ان کی اہلیہ مرحومہ نجمہ صاحبہ کے نام سے منسوب ہے۔

افضل حسینؒ صاحب برصغیر ہندوپاک کے ایک عظیم دانشوراور ممتاز ماہر تعلیم تھے۔ آج سے کوئی ۶۵ سال قبل مرحوم نے تن تنہا ایک ایسا نصابِ تعلیم تیار کرنا شروع کیا جو اسلامی علوم و معارف اور افکار و اقدار کے ساتھ عصری علوم کا بہترین امتزاج تھا۔ اس نصاب کو پڑھ کر طلبہ و طالبات میں اسلام پر عمل کرنے، اس کی نشر و اشاعت کرنے اور اسے غالب کرنے کا جذبہ پروان چڑھتا دکھائی دیتا تھا۔ مذکورہ ٹرسٹ میں افضل حسین صاحب مرحوم کے اہل خانہ اور دیگر محبان شامل ہیں لیکن اس کی روحِ رواں ان کے چھوٹے صاحبزادے قمر افضل طلعت ہیں۔

اس ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد حسب ذیل ہیں:

۔ پورے ہندوستان میں حقیقی تعلیم کا فروغ جس سے تمام انسانوں میں باہمی اُنس و محبت اور بھائی چارے کی فضا پروان چڑھے۔

۔ عام نوجوانوں میں، اور بالخصوص مسلم طلبہ و طالبات میں تعمیری اور اخلاقی اقدار کو فروغ حاصل ہو۔

۔ ملک میں ایسا ماحول تیار کرنا، جس سے دنیا سے ظلم و زیادتی، ناانصافی اور باہمی نفرت کا خاتمہ ہوسکے۔

۔ ملک سے غربت، جہالت اور پس ماندگی کے ازالہ کی ممکنہ کوشش کرنا۔ ۵۔ بلا تفریقِ مذہب و ملت حوصلہ مند غریب و نادار طلبہ و طالبات کو تعلیمی وظائف جاری کرنا۔

۔ صحافت، قانون اور فنی و تکنیکی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی اور ان کی مالی مدد کرنا۔

۔ نادار، غریب، بے سہارا، یتیم اور کمزور طبقات کے عوام کو مالی مدد فراہم کرنا نیز ان کے لیے ایسے ذرائع کی نشان دہی کرنا جس سے وہ خود کفیل ہوسکیں۔

۔ ایسی کتب کی اشاعت اور مفت تقسیم جس سے معلومات عامہ میں اضافہ ہو، اسلام کا تعارف ہوسکے اور اسلام کے بارے میں غیرمسلموں کے شکوک و شبہات کا ازالہ ہوسکے۔

۔ نوجوانوں کو عربی اور انگریزی زبان میں مہارت پیدا کرنے کی ترغیب دینا، جس سے وہ قرآن و حدیث کو براہِ راست سمجھ سکیں اور دوسروں تک موثر اور دل نشیں انداز میں اسلام کا پیغام پہنچا سکیں۔

۰۔ ایسے ورک شاپس اور جلسوں کا انعقاد جس سے عوام و خواص کو حالاتِ حاضرہ سے آگاہی حاصل ہو، اور ان کے سامنے معاشرتی مسائل کا حل پیش کیا جاسکے۔

مذکورہ اغراض و مقاصد کے پیش نظر

* ٹرسٹ ہذا اس وقت پرائمری درجات سے لے کر اعلیٰ درجات تک کے پچاس(۵۰) طلبہ و طالبات کو تعلیمی وظائف دے رہا ہے۔

* اس کے علاوہ چند کتابچے پانچ پانچ ہزار کی تعداد میں شائع کرکے تقسیم کیے جاچکے ہیں جن کے نام ہیں:

۔ قرآن کو سمجھ کر پڑھیے

۔ تعلیم کے اوصاف: اسوۂ نبوی کی روشنی میں

۔ خطبہ حجۃ الوداع

(یہ آخری کتابچہ خرید کر مفت تقسیم کیا گیا)

* اس کے علاوہ نجمہ اینڈ افضل حسینؒ ٹرسٹ درج ذیل ۳ عنوانات پر ایک بڑے ہال میں جلسے منعقد کرچکا ہے:

۔ عمر دراز لوگوں کے مسائل اور ان کا حل

۔ مغربی تہذیب کے روشن اور تاریک پہلو

۔ میری زندگی کے نادر واقعات

الحمدللہ ٹرسٹ ہذااپنے ممدوح اور بزرگ رہنما جناب افضل حسین مرحوم و مغفور کی حیات و خدمات پر مشتمل کتاب ’’حیات افضل حسینؒ صاحب کی حیات و خدمات‘‘ بڑے آب و تاب سے شائع کرنے کی سعادت حاصل کررہا ہے۔

اس کتاب کو مرتب کرنے ، اس کی ایڈیٹنگ، پروف ریڈنگ نیز بعض نئے مضامین لکھنے اور شعراء کرام سے منظوم نذرانۂ عقیدت حاصل کرنے کا کام مولانا عبدالحق فلاحی نے انجام دیا ہے۔ موصوف نے اس کی تیاری میں جو عرق ریزی کی ہے، اس کا اجر بس اللہ ہی کے پاس ہے۔

یہ خوبصورت کتاب موصوف کی کئی مہینوں کی محنت شاقہ کا ثمرہ ہے۔ اللہ تعالیٰ موصوف کو دنیا و آخرت کی حسنات سے مالا مال فرمائے۔

مخلص

۱۸؍مئی ۲۰۱۵ء محمد جاوید اقبال

چیئرمین نجمہ اینڈ افضل حسین ٹرسٹ،نئی دہلی

افضل حسین ؒ قائدینِ تحریکِ اسلامی کے احساسات

  • افضل حسینؒ ۔ایثار وقربانی کاپیکر

    انعام الرحمن خاں، بھوپال

    (سابق امیر حلقہ مدھیہ پردیش)

    اس کی امیدیں قلیل،اس کے مقاصد جلیل ۱۹۴۵ء میں مولانا سید مودودی رحمۃ اللہ علیہ نے ایک مرتبہ فرمایا تھا: ’’۔۔۔ ہم دراصل ایک ایسا گروہ تیار کرنا چاہتے ہیں جو ایک …

    مزید

  • وہ فنا فی الجماعت ہوگئے تھے

    محمد حسنین سید

    درس گاہ اسلامی، دربھنگہ، بہار

    مولانا افضل حسین صاحب رحمۃ اللہ علیہ سراپا اخلاص اور فنا فی الجماعت تھے۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور فردوس میں جگہ دے۔ آمین!

    ان سے میری پہلی ملاقات ۱۹۴۵ء میں پٹنہ میں ہوئی …

    مزید

  • وہ ماں کی طرح مہربان و شفیق تھے

    جناب اعجاز اسلم صاحب

    سکریٹری جماعتِ اسلامی ہند

    میں مولانا سے سب سے پہلے کی ان کی تیار کردہ درسی کتابوں کے ذریعہ متعارف ہوا۔پھر ۱۹۷۷ء میں ریاست تمل ناڈو کی امارت سنبھالنے کے بعد بار بار مرکز آنے کا موقع ملا۔ اس طرح مختلف …

    مزید

  • افضل حسینؒ نے جماعت کی تاریخ بنائی

    سیّد جلال الدین عمری

    سابق مدیر ماہنامہ زندگی نو،نئی دہلی

    ابھی۲۲؍نومبر ۱۹۸۹ء کو مولانا سلمان ندوی مدیر سہ روزہ دعوت اور عربی جریدہ الدعوۃ، (نئی دہلی) کے انتقال کا صدمہ ہم سب لوگوں کو برداشت کرنا پڑا کہ صرف پانچ ہفتے بعد …

    مزید