Latest Updates
TO BUY “ ANY BOOKS” PLEASE CONTACT PUBLISHER

افضل حسین ؒ قائدینِ تحریکِ اسلامی کے احساسات/ وہ ماں کی طرح مہربان و شفیق تھے

جناب اعجاز اسلم صاحب

سکریٹری جماعتِ اسلامی ہند

میں مولانا سے سب سے پہلے کی ان کی تیار کردہ درسی کتابوں کے ذریعہ متعارف ہوا۔پھر ۱۹۷۷ء میں ریاست تمل ناڈو کی امارت سنبھالنے کے بعد بار بار مرکز آنے کا موقع ملا۔ اس طرح مختلف تنظیمی کاموں کے سلسلے میں ان سے ربط رہتا تھا۔ ۱۹۸۲ء میں شوریٰ کا رکن بننے کے بعد ربط و ملاقات کا یہ سلسلہ اور زیادہ بڑھ گیا۔

 

مولانا مجسم خلوص اور سراپا تحریک تھے۔ اپناہو یا پرایا، سب ان سے خیر ہی کی توقع رکھتے تھے۔ وہ ایک پیاری شخصیت کے مالک تھے۔ مسکراتا چہرہ، سفید براق داڑھی اور دل میں شفقت کاکبھی نہ ختم ہونے والا خزانہ۔ ہمارا حال یہ تھا کہ ہم امیرِ جماعت سے مرعوب رہتے اور کوئی تحریکی کام کروانا ہوتا تو اسے مرحوم سے ہی عرض کرتے۔ امیرِ جماعت یوسف صاحب اور بعد میں مولانا ابواللیث صاحب ہمارے باپ کی طرح تھے تو مولاناماں کی طرح مہربان اور شفیق۔ کسی اجتماع کا نظم کرناہو، کسی دورے کی اجازت لینا ہو یا کوئی سا بھی کام کر وانا ہو، ہم امیر جماعت کے بجائے افضل حسین صاحب سے اجازت حاصل کرتے یا ان کی سفارش سے امیر جماعت کی اجازت حاصل کرتے۔

ان کی ایک نرالی خوبی ان کی جفاکشی اور انتھک محنت تھی۔ وہ رات گئے تک اپنے آفس میں بیٹھے تحریک کا کام کرتے رہتے۔ ہم کارکنوں کے لیے مولانا کا پیرانہ سالی میں بھی اس قدر محنت کرنا ہمارے لیے Inspiration(ترغیب و تشویق) کا باعث ہوتا۔ مولانا خلیق ہی نہیں، رقیق القلب بھی تھے۔ بزرگوں کا انتہائی احترام اور چھوٹوں پر شفقت آپ کی نمایاں خوبی تھی۔ مامورین کی کوتاہیوں سے چشم پوشی کرتے اور کبھی سختی بھی کرنی ہوتی تو نرمی کے ساتھ کرتے۔ کبھی کبھی بگڑ جاتے لیکن اس طرح کہ مزہ آجاتا ؂ ان کے غصے میں ہے دل سوزی، ملامت میں ہے پیار

افضل حسین ؒ قائدینِ تحریکِ اسلامی کے احساسات

  • افضل حسینؒ ۔ایثار وقربانی کاپیکر

    انعام الرحمن خاں، بھوپال

    (سابق امیر حلقہ مدھیہ پردیش)

    اس کی امیدیں قلیل،اس کے مقاصد جلیل ۱۹۴۵ء میں مولانا سید مودودی رحمۃ اللہ علیہ نے ایک مرتبہ فرمایا تھا: ’’۔۔۔ ہم دراصل ایک ایسا گروہ تیار کرنا چاہتے ہیں جو ایک …

    مزید

  • وہ فنا فی الجماعت ہوگئے تھے

    محمد حسنین سید

    درس گاہ اسلامی، دربھنگہ، بہار

    مولانا افضل حسین صاحب رحمۃ اللہ علیہ سراپا اخلاص اور فنا فی الجماعت تھے۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور فردوس میں جگہ دے۔ آمین!

    ان سے میری پہلی ملاقات ۱۹۴۵ء میں پٹنہ میں ہوئی …

    مزید

  • وہ ماں کی طرح مہربان و شفیق تھے

    جناب اعجاز اسلم صاحب

    سکریٹری جماعتِ اسلامی ہند

    میں مولانا سے سب سے پہلے کی ان کی تیار کردہ درسی کتابوں کے ذریعہ متعارف ہوا۔پھر ۱۹۷۷ء میں ریاست تمل ناڈو کی امارت سنبھالنے کے بعد بار بار مرکز آنے کا موقع ملا۔ اس طرح مختلف …

    مزید

  • افضل حسینؒ نے جماعت کی تاریخ بنائی

    سیّد جلال الدین عمری

    سابق مدیر ماہنامہ زندگی نو،نئی دہلی

    ابھی۲۲؍نومبر ۱۹۸۹ء کو مولانا سلمان ندوی مدیر سہ روزہ دعوت اور عربی جریدہ الدعوۃ، (نئی دہلی) کے انتقال کا صدمہ ہم سب لوگوں کو برداشت کرنا پڑا کہ صرف پانچ ہفتے بعد …

    مزید